ETV Bharat / bharat

Fellowship For Minority Students مرکزی حکومت اقلیتی طلباء کی اسکالرشپ بحال کرے، دھامی - اقلیتی طلباء کی اسکالرشپ پر ہرجیندر سنگھ دھامی

ہرجیندر سنگھ دھامی نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں طویل عرصہ سے جاری اقلیتی طلباء کی اسکالرشپ کے بند ہونے سے طلباء کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوگی۔ تحقیقی کام اور مطالعہ کے لیے اقلیتی برادریوں کے طلبہ کو اس فیلوشپ سے محروم کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

مرکزی حکومت اقلیتی طلباء کی اسکالرشپ بحال کرے، دھامی

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 8:04 PM IST

امرتسر: ریاست پنجاب کے امرتسر میں شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے مرکزی حکومت کی طرف سے اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو دی جانے والی اسکالرشپ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں طویل عرصہ سے جاری اس اسکیم کے بند ہونے سے طلباء کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوگی۔ تحقیقی کام اور مطالعہ کے لیے اقلیتی برادریوں کے طلبہ کو اس فیلوشپ سے محروم کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت اقلیتی طبقے کے طلباء کو مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ اور پری میٹرک اسکالرشپ کے تحت اسکالرشپ دیتی تھی، جسے گزشتہ سال سے بند کردیا گیا ہے۔ حکومت سے اس اسکیم پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس جی پی سی صدر نے کہا کہ اس طرح کی اسکیمیں ملک کی ترقی کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوتی ہیں، لیکن اقلیتوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fellowship for Minority Students قومی اقلیتی کمیشن کو فیلوشپ کے تعلق سے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے تئیں حکومت کے اس طرح کے عمل سے حکومت کے تئین بے حسی اور عدم اعتماد پیدا ہونا یقینی ہے۔ اس لیے حکومت کو اقلیتوں سے متعلق مسائل پر کھل کر غور کرنا چاہیے، تاکہ لوگوں کا حکومت پر اعتماد قائم رہے۔ انہوں نے مسٹر مودی سے بند اسکالر شپ کو دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.