ETV Bharat / bharat

Lakhimpur Violence Case: 'حکومت آشیش مشرا کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے'

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ "آج اس آدمی کو ضمانت مل گئی ہے اور جلد ہی وہ کھلے عام گھوم رہا ہو گا، وہ شخص جس نے آپ کو مارا لیکن حکومت نے کس کو بچایا؟ کیا کسانوں کو بچایا؟ جب کسانوں کو مارا گیا تو پولس اور انتظامیہ کہاں تھی؟" Priyanka Gandhi Criticizes Central Govt

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 11:54 AM IST

'حکومت آشیش مشرا کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے'

مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو لکھیم پور تشدد کیس میں ضمانت ملنے کے بعد کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو مرکزی حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ اگر حکومت کسانوں کے حامی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو وہ اس کیس کو مضبوطی سے پیش کرے تاکہ ملزم کو ضمانت نہ مل سکے۔Govt Should Appeal in SC Against Bail to Teni's son says Priyanka Gandhi Vadra

لکھیم پور تشدد کیس میں آشیش مشرا کی ضمانت پر واڈرا نے کہا کہ "حکومت کو سپریم کورٹ میں اس کی اپیل کرنی چاہیے۔ حکومت کسانوں کے حامی ہونے کا دعوا کرتی تاہم انہیں کیس کو مضبوطی سے پیش کرنا ہوگا تاکہ ملزمین کو ضمانت نہ مل سکے۔"

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا عرف ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا جو لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں ملزم ہیں، منگل کو الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد جیل سے رہا ہو گئے۔

ہائی کورٹ نے جمعرات کو انہیں ضمانت دی تھی۔ آشیش مشرا کے وکیل اودیش کمار سنگھ نے پہلے دن کہا تھا کہ مشرا کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا اور ان کے شہر سے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے استعفیٰ نہ مانگنے پر مرکزی حکومت پر طنز کیا۔

پرینکا نے رام پور ضلع کے بلاس پور شہر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی قوم کے تئیں ایک اخلاقی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنا ان کا دھرم ہے۔ یہ دھرم ہر دھرم سے بالاتر ہے۔ جو بھی سیاست دان، وزیر اعظم یا حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہے، اسے نظر انداز کر دینا چاہیے۔"

مزید پڑھیں:۔ Lakhimpur Kheri Case: اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی ضمانت منظور

انہوں نے کہا کہ "آج اس آدمی کو ضمانت مل گئی ہے اور جلد ہی وہ کھلے عام گھوم رہا ہو گا، وہ شخص جس نے آپ کو مارا لیکن حکومت نے کس کو بچایا؟ کیا کسانوں کو بچایا؟ جب کسانوں کو مارا گیا تو پولس اور انتظامیہ کہاں تھی؟"

لکھیم پور کھیری میں گزشتہ برس 3 اکتوبر کو تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.