ETV Bharat / bharat

Govt Employee Arrested ڈوڈہ میں سرکاری ملازم سوشل میڈیا پر 'نفرت انگیز' پوسٹ کرنے پر گرفتار - Govt employee hateful post

ڈوڈہ ضلع میں پولیس نے ایک سرکاری ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر 'نفرت انگیز' پوسٹ لکھا تھا جس کے ذریعہ ماحول میں کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ تھا۔ Govt employee arrested for hateful post on social media

ڈوڈہ میں سرکاری ملازم کو سوشل میڈیا پر 'نفرت انگیز' پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 6:55 AM IST

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں پولیس نے ایک سرکاری ملازم کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر 'نفرت انگیز' تبصرہ پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان جاری کرکے اسکی اطلاع دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت بیولی ڈوڈا کے رہائشی امرک سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈا کے دفتر میں درجہ چہارم کے ملازم کے طور پر تعینات ہے۔ اس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر نفرت انگیز پوسٹس اپ لوڈ کیے اور پولیس نے مذکورہ پوسٹ کے تناظر میں کہا کہ اس پوسٹ کے ذریعہ ضلع میں امن و امان کے خراب ہونے کا ہر اندیشہ تھا، اس لئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اور صورتحال کو امن و قانون کے مسئلہ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لئے ڈوڈہ پولیس حرکت میں آئی اور پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی ایک پولیس پارٹی نے انسپکٹر ارون پرکاش شرما، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی قیادت میں مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا اور ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کے بعد اسے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کلاس فسٹ ڈوڈا کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے اسے احتیاطی حراست میں ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ Govt Employees ملازمین کو سوشل میڈیا کے ذریعہ حکومت پر تنقید کرنے کے خلاف انتباہ

ڈوڈہ پولیس کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے زریعہ پُرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی گئی ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کسی فرد یا برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نفرت پھیلانے میں ملوث پایا گیا تو اس طرح کی مصیبت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.