ETV Bharat / bharat

Bhupen Hazarika's Birth Anniversary گوگل نے ڈوڈل بنا کر بھوپین ہزاریکا کو خراج عقیدت پیش کیا - بھوپین ہزاریکا کی سالگرہ

سرچ انجن نے اپنے ہوم پیج پر ہارمونیم بجانے والے مشہور گلوکار کا ڈوڈل بنایا ہے جو رنگین ہے اور اس کے ساتھ ایک مائیک بھی رکھا ہوا ہے۔ Google Doodle pays tribute to legendary Assamese singer on his birth anniversary

خراج عقیدت
خراج عقیدت
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 12:03 PM IST

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن 'گوگل' نے جمعرات کو مشہور گلوکار، موسیقار اور فلم ساز بھوپین ہزاریکا کو ان کی 96 ویں یوم پیدائش پر ایک خوبصورت ڈوڈل بنا کر دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Google Doodle pays tribute to legendary Assamese singer on his birth anniversary

سرچ انجن نے اپنے ہوم پیج پر ہارمونیم بجانے والے مشہور گلوکار کا ڈوڈل بنایا ہے جو رنگین ہے اور اس کے ساتھ ایک مائیک بھی رکھا ہوا ہے۔

اس وقت کے صدر رام ناتھ کووند نے مسٹر ہزاریکا کو سال 2019 میں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز 'بھارت رتن' سے نوازا تھا۔ مسٹر ہزاریکا ایک گلوکار اور معروف شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسر بھی تھے۔ وہ 8 ستمبر 1926 کو پیدا ہوئے اور 5 نومبر 2011 کو انتقال ہوا۔

مسٹر ہزاریکا انسانیت اور عالمگیر بھائی چارے سے بھرے گانوں کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنے گیتوں کا استعمال معاشرے کو سچائی سے بیدار کرنے کے لیے کیا۔ انہوں نے بنیادی طور پر آسامی زبان میں گانے لکھے اور گائے۔

مسٹر ہزاریکا بہت چھوٹے تھے جب ان کی موسیقی کی صلاحیتوں نے معروف آسامی گیت نگار جیوتی پرساد اگروال اور فلم پروڈیوسر بشنو پرساد رابھا کی توجہ حاصل کی۔ دونوں آسام کی بھرپور ثقافتی تاریخ کے سربراہ تھے۔ انہوں نے پہلا گانا ریکارڈ کرنے میں مسٹر ہزاریکا کی مدد کی۔ اس وقت مسٹر ہزاریکا صرف 10 سال کے تھے اور انہوں نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز کیا۔ مسٹر ہزاریکا نے بارہ سال کی عمر میں دو فلموں کے لیے گانے لکھے اور ریکارڈ کروائے تھے۔ فلموں کے نام تھے اندرمالتی: کاکسوٹ کولوسی لوئی، اور بسو بیجوئی نوجوان۔

مسٹر ہزاریکا مغربی بنگال اور بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ مقبول تھے۔ انہوں نے آسام اور شمال مشرقی ہندوستان کی ثقافت اور لوک موسیقی کو ہندی سنیما میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:ملیالم فلم انڈسٹری کے سپراسٹار مموٹی کی آج 71 ویں سالگرہ

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.