ETV Bharat / bharat

Google Doodle Celebrates Birth Anniversary Of Gama: گوگل سرچ انجن نے گاما پہلوان کی سالگرہ منائی - مشہور پہلوان غلام محمد بخش بٹ

گوگل نے اتوار کو اپنے سرچ انجن کو مشہور پہلوان غلام محمد بخش بٹ کے ڈوڈل آرٹ سے سجایا، انہیں 'دی گریٹ گاما' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Google Doodle Celebrates Birth Anniversary Of Gama: گوگل سرچ انجن نے گاما پہلوان کی سالگرہ منائی

author img

By

Published : May 22, 2022, 9:01 PM IST

نئی دہلی: گوگل نے اتوار کو اپنے سرچ انجن کو مشہور پہلوان غلام محمد بخش بٹ کے ڈوڈل آرٹ سے سجایا، انہیں 'دی گریٹ گاما' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ رستم ہند کے خطاب سے نوازے جانے والے محمد بخش بٹ 'گاما' 22 مئی 1878 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ کشتی مقابلوں میں گاما کی کامیابی نے انہیں پورے بھارت میں شہرت دلائی۔ اپنے 52 سالہ طویل ریسلنگ کیریئر میں ایک بھی مقابلہ نہیں ہارے۔

دس سال کی عمر میں ہی گاما نے اپنی باقاعدہ ورزش میں 500 پش اپس شامل کر لیے تھے۔ سنہ 1988 میں گاما نے جودھ پور میں ایک مشقی مقابلے میں حصہ لیا، جس میں ملک بھر سے 400 پہلوان آئے۔ آخری 15 میں جگہ بنانے کے بعد گاما کو جودھ پور کے مہاراجہ نے فاتح قرار دیا تھا۔ وہاں سے دتیا کے مہاراجہ نے انہیں کشتی سکھانے کی ذمہ داری لی۔ انہوں نے 15 سال کی عمر میں ریسلنگ شروع کی اور 1910 تک گاما نے بڑے پہلوانوں کو شکست دی تھی۔ وہ قومی ہیرو اور عالمی چیمپئن بن کر اخبارات کی شہ سرخیاں بننے لگے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انشو ملک ورلڈ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون پہلوان

انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی خطاب اپنے نام کیے، جن میں خاص طور پر 1910 میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا انڈین ایڈیشن اور 1927 میں ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ، جہاں انہیں ٹورنامنٹ کے بعد 'ٹائیگر' کے خطاب سے نوازا گیا۔ پرنس آف ویلز نے اپنے دورہ ہند کے دوران گاما کو اعزاز سے نوازنے کے لئے انہیں ایک چاندی کی گدی بھی پیش کی۔ گاما کو 1947 میں بٹوارے کے دوران بہت سے ہندوؤں کی جان بچانے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ تقسیم کے بعد وہ پاکستان چلے گئے اور 1960 میں وفات سے پہلے لاہور میں مقیم رہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.