ETV Bharat / bharat

Gahlot Meets Kanhaiya Family: گہلوت کی کنہیا لال کے کنبہ سے ملاقات، اکیاون لاکھ کا چیک دیا - کنہیا لال کے اہل خانہ سے ملاقات

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کنہیا لال کے اہل خانہ سے ملاقات Udaipur Killing کے بعد کہا کہ ہم اس معاملے کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلانے کی کوشش کریں گے اور قصورواروں کو ایک ماہ کے اندر پھانسی کی سزا دی جائے گی۔ Gahlot Meets Kanhaiya Family

Gahlot Meets Kanhaiya Family
گہلوت نے کنہیا لال کے کنبہ سے ملاقات کرکے 51 لاکھ کا چیک دیا
author img

By

Published : Jun 30, 2022, 7:41 PM IST

Updated : Jun 30, 2022, 11:06 PM IST

ادے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کنہیا لال کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں تسلی دی۔ اس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں گہلوت نے کنہیا لال کے قتل معاملے کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلانے کی کوشش کریں گے اور قصورواروں کو ایک ماہ کے اندر پھانسی کی سزا دی جائے گی۔ Ashok Gehlot on Udaipur Killing

گہلوت نے کنہیا لال کے کنبہ سے ملاقات کرکے 51 لاکھ کا چیک دیا

انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور وہ اس کے تمام پہلوؤں کی جانچ کرے گی، ہم تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری پولیس نے بہتر کام کیا ہے اور مجرموں کو فوری گرفتار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ راجندر یادو، ریاستی صدر گووند سنگھ دوٹاسارا بھی موجود تھے۔ Gahlot Meets Kanhaiya Family

انہوں نے کہا کہ اس قتل عام نے نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات کریں گے۔ ہماری ایجنسی این آئی اے کے ساتھ بھی مکمل تعاون کرے گی۔ ایسے میں ہماری کوشش ہوگی کہ ملزمان کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں 1 ماہ کے اندر انصاف ہو، لیکن کیا این آئی اے ریاست کے لوگوں کے جذبات کو سمجھے گی؟

وہیں مقتول کے بیٹے ہرش نے کہا کہ دونوں ملزمان کو پھانسی دی جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہرش نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گہلوت نے انہیں 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقتول کے بیٹے نے کہا کہ پہلے وہ اس معاملے میں کارروائی سے مطمئن نہیں تھے لیکن اب جس طرح سے کارروائی کی جا رہی ہے اس سے ان کے اہل خانہ مطمئن ہیں

مقتول کا بیٹا ہرش

یہ بھی پڑھیں: Udaipur Murder: ایس آئی او نے ادے پور قتل کی مذمت کی

اس کے بعد گہلوت، مہارانا بھوپال اسپتال پہنچے جہاں کنہیا لال پر حملے کے وقت زخمی ہوئے ایشور سنگھ سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ایشور سنگھ کی سیکورٹی بڑھانے کی بھی ہدایات دیں۔ وزیر اعلیٰ نے ایشور سنگھ کے لیے 5 لاکھ روپے کا بھی اعلان بھی کیا۔Ashok Gehlot on Udaipur Killing

Last Updated : Jun 30, 2022, 11:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.