ETV Bharat / bharat

گیا: پنچایتی انتخاب کے دوران کھیت کے بیچ و بیچ بنے بوتھ - Bihar News

گیا کے اتری بلاک کی ایک پنچایت کے کھیت میں ہی بوتھ بنا دیا گیا ہے۔ یہاں ووٹرز کھیتوں میں دھان کی فصلوں کے بیچ گھس ہوکر آنگن واڑی مرکز میں واقع بوتھ پر جارہے ہیں۔ صبح سے ہی یہاں ووٹرز قطار میں ہیں۔

پنچایتی انتخاب کے دوران کھیت کے بیچ و بیچ بنے بوتھ

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 3:58 PM IST

گیا میں پنچایت الیکشن کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے، تاہم اس دوران مسلم اکثریت والے بوتھ پر انتظامات ندارد ہیں،ڈیہوری پنچایت کے ایک بوتھ کو دھان کے کھیت کے بیچ میں واقع آنگن واڑی مرکز میں بنایا گیا ہے، جہاں پر کڑی دھوپ میں ووٹرز قطار بند ہیں۔

پنچایتی انتخاب کے دوران کھیت کے بیچ و بیچ بنے بوتھ

گیا کے اتری بلاک کی ایک پنچایت میں کھیت میں ہی بوتھ بنا دیا گیاہے۔ یہاں ووٹرز کھیتوں کے بیچ دھان کی فصل میں داخل ہوکر آنگن باڑی مرکز میں واقع بوتھ پر جارہے ہیں۔ صبح سے ہی یہاں ووٹرز قطار میں ہیں، یہ بوتھ ڈیہوری پنچایت میں ہے اور یہاں مسلمانوں کی آبادی تقریباً ایک ہزار سے زائد ہے، بوتھ نمبر چار پر مسلم ووٹرز کی آبادی زیادہ ہے اس بوتھ پر ووٹنگ فیصد بھی کم ہے، کیونکہ یہاں کسی طرح کے انتظامات نہیں ہیں۔

جس کی وجہ سے ووٹنگ کی رفتار دھیمی پڑی ہے۔ شدیدگرمی اور چلچلاتی دھوپ میں خواتین مرد بڑے بوڑھے جوان سبھی قطار بند تھے صبح 6 بجے سے ہی خواتین بوتھ پر پہنچ چکی تھیں۔ شدیددھوپ کی وجہ سے کئی خواتین غش کھا کر بیہوش بھی ہورہی تھیں، گرمی سے ووٹرز پریشان بھی تھے تاہم گاؤں میں اچھی سرکار بنانے کے لیے بھی فکر مند تھے۔ جس جگہ پر بوتھ بنایا گیا ہے۔

وہاں ایک پانی کا نل بھی نہیں ہے، جس سے ووٹرز اس شدت والی گرمی میں پیاس بجھا سکیں صرف ووٹرز ہی پریشان نہیں تھے، بلکہ یہاں تعینات ووٹنگ اہلکار اور پولیس جوان بھی پریشان تھے،یہاں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ گاؤں میں مڈل اسکول ہے جہاں پر سارے انتظامات تھے باوجود کہ یہاں بوتھ بنایا گیا ہے۔

اس معاملے پر نہ مقامی انتظامیہ اور نہ ہی امیدواروں نے پہل کی ہے کہ بوتھ مڈل اسکول میں بنے۔ جس جگہ پر بوتھ ہے وہاں پر ایک سایہ درخت بھی نہیں ہے جہاں ٹھنڈ محسوس ہو۔

مزید پڑھیں: گیا شہر میں پارکنگ کی قلت

یہاں اس پنچایت میں 9 ہزار ووٹرز ہیں، تاہم انہی بوتھوں پر بدنظمی پائی گئی ہے جہاں پچھڑے اور اقلیتی طبقے کی آبادی ہے اس سلسلے میں یہاں قطار میں کھڑی کئی مسلم خواتین نے کہا کہ مجبوری ہے کہ ووٹ کرنا ہے کیونکہ یہ ہمارے گاؤں کی ترقی سے جڑا معاملہ ہے۔ اگر امیدوار قابل محنتی اور پڑھے لکھے جیت کر نہیں آئیں گے تو ترقی سے گاؤں محروم ہوجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.