ETV Bharat / bharat

Ganderbal Wayil Bridge گاندربل کا وائل پل ماہ جنوری میں تیار ہونے کا امکان

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 7:22 PM IST

ضلع گاندربل میں وائل پل پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ گاندربل نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پل اگلے سال جنوری سے پہلے تیار ہو جائے گا۔Ganderbal Wayil Bridge

گاندربل کا وائل پل ماہ جنوری میں تیار ہونے کا امکان

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں موجود وائل پل پر اب تک 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ گاندربل نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پل اگلے سال جنوری سے پہلے تیار ہو جائے گا۔ ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ تطہیر منظور نے تسلیم کیا کہ وائل پل کے قریب ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کے فی الحال ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ 80 فیصد کام ہو چکا ہے اور پل جنوری 2023 سے پہلے تیار ہو جائے گا۔ Ganderbal Wayil Bridge to be ready in January 2023

مزید پڑھیں:۔ Wail Bridge to be Completed in June 2022: ’وائل، گاندربل پُل جون میں عوام کے لیے وقف کیا جائے گا‘

مقامی لوگوں نے بتایا کہ سیاح اور یاتری کئی مشہور مقامات جیسے سونمرگ، ناراناگ اور امرناتھ کے درشن کے لیے اس راستے کا استعمال کرتے ہیں اور کام جاری رہنے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ فی الحال جو پرانا لوہے کا پل اس وقت گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے کھلا ہے، اس پر وزنی گاڑیوں کے گزرنے کی صورت میں پیدل چلنے والے کو بھی واپس آنا پڑتا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایک افسر نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ ان دو مہینوں کے دوران صبر کا مظاہرہ کریں۔ واضح رہے کہ دو ٹریک والا پل 22 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے اور اس کی مالی اعانت ورلڈ بینک نے دی ہے۔ پل کی لمبائی 110 میٹر اور چوڑائی 10.50 میٹر ہے۔ اپروچ سڑکوں کی لمبائی 330 میٹر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.