بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں استحکام کے باعث عام آدمی کو راحت ملی ہے۔
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ 94.92 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ0.01 فیصد گرکر 88.53 ڈالر فی بیرل پرکاروبار کررہا ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرتمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:Petrol, Diesel Prices Unchanged: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر...........پٹرول............ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی...........96.72........89.62
ممبئی ….106.31……..94.27
کولکاتہ .....106.03........92.76
چنئی ........ 102.63.........94.24
یواین آئی