ETV Bharat / bharat

Muslim Personal Law Board on sajjad Nomani's Letter: 'بورڈ کے کسی بھی رکن کے بیان کو شخصی بیان تصور کیا جائے'

author img

By

Published : Jan 18, 2022, 1:52 PM IST

یوپی اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی تقسیم کم کرنے کے لیے مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کے ذریعہ اویسی کو لکھے گئے خط کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'مسلم پرسنل لا بورڈ ایک مذہبی تنظیم ہے۔ بورڈ نہ سیاست اور الیکشن میں حصہ لیتا ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت و امیدوار کی تائید یا مخالفت میں کوئی بیان جاری کرتا ہے۔ بورڈ کے کسی بھی رکن کے بیان کو شخصی بیان تصور کیا جائے'۔ Muslim Personal Board statement over sajjad Nomani's Letter

مسلم پرسنل لا بورڈ
مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے رکن مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے گزشتہ روز ریاست اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی تقسیم کم سے کم ہونے کے لیے ایم آئی ایم کے صدر اویسی کو خط لکھ کہ کہا ہے کہ 'آپ صرف ان سیٹوں پر بھرپور طاقت صرف کریں جہاں کامیابی یقینی ہو اور بقیہ سیٹوں پر آپ خود گٹھ بندھن کے لیے اپیل کریں'۔ Sajjad Nomani Letter to Owaisi

مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کے اس خط کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'بورڈ کی جانب سے فی الحال کسی شخص کو بورڈ کا ترجمان مقرر نہیں کیا گیا ہے، اس لیے بورڈ کے کسی بھی رکن کا کوئی بیان آئے تو اس کو اس کا شخصی بیان تصور کیا جائے، بورڈ کی طرف سے اس کو منسوب نہ کیا جائے۔ بورڈ کے دفتر سے جنرل سکریٹری کی طرف سے جو بیان جاری ہو، اسی کو ہی بورڈ کا بیان تصور کیا جائے'۔Muslim Personal Board statement over sajjad Nomani's Letter

مسلم پرسنل لا بورڈ
مسلم پرسنل لا بورڈ کا بیان

مزید پڑھیں: Sajjad Nomani Letter to Owaisi: ووٹوں کی تقسیم کو کم سے کم کرنے کے لیے مولانا سجاد نعمانی کا اویسی کے نام خط

مانا جارہا ہے کہ مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کے اویسی کو لکھے گئے خط کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ نے یہ بیان جاری کیا ہے۔

اس بیان میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مزید کہا ہے کہ 'اس بات کو بھی ضرور پیش نظر رکھا جائے کہ بورڈ نہ سیاست میں حصہ لیتا ہے اور نہ الیکشن کے بارے میں یا کسی سیاسی جماعت و امیدوار کی تائید یا مخالفت میں کوئی بیان دیتا ہے۔

مولانا رحمانی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ 'وہ اس بات کو دھیان میں رکھیں اور بلا تحقیق کسی بیان کو بورڈ سے منسوب کرنے سے احتیاط کریں'۔ انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلمانوں کی ایک مذہبی تنظیم ہے اور حسب ضرورت مسلم پرسنل لاء کے دائرہ میں آنے والے مسائل ہی پر بہ وقت ضرورت اظہار خیال کرتا ہے۔ اسی طرح ملک سے باہر پیش آنے والے مسائل و واقعات بھی بورڈ کا موضوع نہیں ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.