ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے کولگام میں انکاونٹر جاری، چار سیکوریٹی اہلکار زخمی - Encounter Breaks Out in Kulgam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

Updated : 45 minutes ago

کشمیر زون پولیس نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک تصادم جاری ہے۔ یہ انکاؤنٹر کولگام ضلع کے اڈیگام دیوسر علاقے میں شروع ہوا۔

جموں و کشمیر کے کولگام میں انکاونٹر شروع، 2-3 عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا امکان
جموں و کشمیر کے کولگام میں انکاونٹر شروع، 2-3 عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا امکان (Etv Bharat)

کولگام : جموں و کشمیر کے کولگام میں عکسریت پسندوں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان تصادم کی اطلاع ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح جنوبی کشمیر کے اڈیگام گاؤں میں سیکوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان شروع ہوا انکاونٹر جاری ہے۔ حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے اڈیگام گاؤں میں جاری تصادم میں تین فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران تین فوجی اور اے ایس پی کولگام زخمی ہوئے تاہم سبھی زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن جاری ہے۔

قبل ازیں ایک اہلکار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع ملنے کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کی طرف پہنچیں تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی اور انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے راجوری میں انکاونٹر شروع - Encounter breaks out in Rajouri

آخری اطلاع ملنے تک انکاونٹر جاری ہے جبکہ بتایا جارہا ہے کہ دو تا تین عسکریت پسندوں کے علاقہ میں چھپے ہونے کا شبہ ہے۔

Last Updated : 45 minutes ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.