نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج عام بجٹ 2023 پیش کردیا ہے۔ جس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس بجٹ سے سماج کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ بجٹ دیہی ترقی کا محور ہے۔ اب زرعی شعبے میں بھی ڈیجیٹل ادائیگی دیکھنے کو ملے گی۔ ہم نے ٹیکنالوجی اور نئے بھارت پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس سے بڑی آبادی کو روزگار ملے گا۔ یہ بجٹ زندگی میں آسانی کو فروغ دے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز مرکزی بجٹ 2023 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امرت کال کے پہلے بجٹ نے ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو پورا کرنے کی بنیاد فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ امنگوں، کسانوں اور متوسط طبقے سے بھرے معاشرے کے خوابوں کو پورا کرے گا۔ بجٹ میں پسماندہ طبقات کو ترجیح دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مرکزی بجٹ کا مقصد ایک پائیدار مستقبل ہے جو سبز توانائی، سبز ترقی، سبز بنیادی ڈھانچے اور سبز ملازمتوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ مودی نے کہا کہ یہ بجٹ ایک پائیدار مستقبل کے لیے مزید حوصلہ افزا ہے۔ مودی نے کہا کہ اس بجٹ میں خواتین کے لیے خصوصی بچت اسکیم بھی شروع کی جارہی ہے۔ یہ بجٹ کوآپریٹیو کو دیہی معیشت کا محور بنائے گا۔ اس بجٹ میں نئے پرائمری کوآپریٹیو بنانے کے ایک پرجوش منصوبے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ گاؤں سے شہر تک رہنے والی ہماری خواتین کے معیار زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے بہت سے بڑے قدم اٹھائے گئے ہیں، انہیں اب مزید طاقت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بجٹ ترقی یافتہ بھارت کے عظیم خواب کو پورا کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنائے گا۔ میں اس تاریخی بجٹ کے لیے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
Budget Session 2023 انکم ٹیکس میں بڑی چھوٹ، اب سات لاکھ روپے تک ٹیکس نہیں دینا پڑے گا
Union Budget 2023 دفاعی بجٹ میں تیرہ فیصد اضافہ
Cheaper and Costlier in Budget 2023 بجٹ 2023 میں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا ہوا
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی مرکزی بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں مثبت تبدیلیاں لانے کی امید ہے جو کہ 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے ہدف کو حاصل کرنے کی طرف لے جائے گی۔ راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ عام بجٹ 2023-24 سے ملک میں مثبت تبدیلیوں کی توقع ہے جو ہمیں 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت اور چند سالوں میں 'ٹاپ تھری' معیشت بننے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی طرف لے جائے گی۔