جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے کھرٹی لارنو علاقہ کے رہائشی بشیر احمد کے گھر میں آج شام اچانک آگ نمودار ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مکان کے ساتھ ساتھ گاؤ خانے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
بتایا جارہا ہے کہ بجلی کے شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے مکان میں آگ نمودار ہوئی۔ متاثرہ کمبے نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ ان کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔
ادھر لارنو پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کی ہے۔