رام پور:ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور سے رکن پارلیمان اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم سمیت سات لوگوں کے خلاف پیر کو ایف آئی آر درج کی گئی۔ اعظم خان سمیت دیگر پر جوہر یونیورسٹی میں سرکاری مشینیں غائب کرنے اور دیگر مشینوں کو کاٹ کر زمین میں دفنانے کا الزام ہے۔ بلدیہ کے سابق چیئرمین اظہر خان اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سلطان محمد خان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ FIR registered against seven others including Azam Khan
مزید پڑھیں:۔ FIR Against Azam Khan اعظم خان کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
بتایا جا رہا ہے کہ جوہر یونیورسٹی میں کھدائی کے دوران بلدیہ کی سرکاری صفائی کی مشین ملی ہے۔ اس کے بعد ہی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق آئی پی سی کی دفعہ 409، 120-بی اور پبلک پراپرٹی کو نقصان کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 2 اور 3 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بکر علی خان نے رام پور نگر کوتوالی میں اعظم خان، عبداللہ اعظم سمیت سات لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس میں جوہر یونیورسٹی میں سرکاری مشینوں کو کاٹ کر زمین میں دفنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔