ETV Bharat / bharat

FIR Against Qawwal: بھارت سے متعلق قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر قوال کے خلاف مقدمہ درج

ریوا میں عرس میلہ میں قوالی کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ایک قوال نے بھارت کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، اس پروگرام میں بی جے پی کے رکن اسمبلی بھی موجود تھے۔ Objectionable Statement On Hindustan During Usr

بھارت کے متعلق قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر قوال کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 1:34 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ایک پروگرام کے دوران بھارت کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنا ایک قوال کو مہنگا پڑ گیا۔ قوال کے خلاف منگوان پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ریوا میں عرس میلے میں قوالی گاتے ہوئے قوال شریف پرویز نے بھارت کے بارے میں تبصرہ کیا تھا، جس کا ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ FIR Registered Against Qawwal

ریوا کے منگوان میں سالانہ عرس میلہ لگایا جاتا ہے۔ یہاں انور شاہ کے مزار پر چادر چڑھائی جاتی ہے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی قوالی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں کانپور سے شریف پرویز اور مظفر پور سے صنم وارثی نام کے دو قوال کو مدعو کیا گیا تھا۔ قوال نے سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر داخلہ امت شاہ کا ذکر کیا۔ بعد میں انہوں نے بھارت کے بارے میں قابل اعتراض بات کہی۔

بھارت کے متعلق قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر قوال کے خلاف مقدمہ درج

مزید پڑھیں:۔ Urs of Wahab Sahab in Pampore: صوفی بزرگ وہاب صاحب کھارؒ کا سالانہ عرس تزک احتشام سے منایا گیا

پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر اس تبصرہ کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی پنچو لال پرجاپتی بھی موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے عرس میلے کے منتظم اور قوال شریف پرواز کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153، 502 اور 298 کے تحت مقدمہ درج کیا اور جلد ہی ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.