ETV Bharat / bharat

Farmers Protest Against Centre Govt: 'حکومت نے کسانوں کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے' - حکومت پر کسانوں کے ساتھ وعدہ خلافی کا الزام

کسان رہنما ڈاکٹر روی ناگر کا کہنا ہے کہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے، جسے کسان کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ کسانوں کو اب کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ کسانوں نے اپنے دم پر مرکزی حکومت کی بنیاد ہلانے کا کام کیا تھا، جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور اب ضرورت پیش آنے پر کسان کبھی پیچھے رہنے والے نہیں ہیں۔ Farmers Agitation Against Centre Govt not to Keep Promise

کسانوں کا مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ
کسانوں کا مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ
author img

By

Published : Feb 4, 2022, 10:20 AM IST

ریاست اترپریش کے ضلع بریلی میں سیٹھ دامودر پارک میں کسان ایکتا سنگھ اور مزدور یونین نے مشترکہ طور پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یونین کے صدر نے مرکزی حکومت پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز نے ہمیشہ کسانوں کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے۔ Farmers Protest in Bareilly

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت اور متحدہ کسان مورچہ کے درمیان ہوئے معاہدے کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ اس دوران کسان رہنما ڈاکٹر روی ناگر نے تمام مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 9/ دسمبر کو مرکزی حکومت اور کسانوں کے درمیان معاہدے کے مطالق شہید کسانوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، علاوہ ازیں زرعی قوانین تحریک کے دوران کسانوں پر درج مقدمات واپس لینے کی بات بھی طے ہوئی تھی۔ لیکن عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومت نے اُس معاہدے پر عمل نہیں کیا، جو کہ کسانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

کسانوں کا مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ

مزید پڑھیں:۔ Farmers Stage Sit-in Against Noida Authority: ناراض کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف دھرنا دیا

ڈاکٹر روی ناگر کا کہنا ہے کہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ وعدہ خلافی ہے، جسے کسان کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گا۔ کسانوں کو اب کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔کسانوں نے اپنے دم پر مرکزی حکومت کی بنیاد ہلانے کا کام کیا تھا، جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور اب ضرورت پیش آنے پر کسان کبھی پیچھے رہنے والا نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ کسان مورچہ کو اس بات کا خدشہ تھا کہ مرکزی حکومت اپنے وعدہ کی خلاف ورزی کر سکتی ہے۔ حکومت کی وعدہ خلافی کی مخالفت میں ہم نے شہر کے سیٹھ دامودر پارک میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، تاکہ حکومت نیند سے بیدار ہو اور وہ کسانوں کے ساتھ ہوئے معاہدے پر اپنے وعدے کو پورا کرے، اسی میں کاشتکاروں اور سماج کی فلاح ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.