ETV Bharat / bharat

احتجاجی مقام پر بنے عارضی ٹوائلٹ میں بزرگ کسان نے کی خودکشی - ای ٹی وی بھارت اردو خبریں

مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی الگ الگ سرحدوں پر کسان مظاہرہ کررہے ہیں لیکن آج غازی آباد ۔ دہلی بارڈر کے قریب جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران ایک بری خبر آئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 12:07 PM IST

غازی آباد ۔ دہلی بارڈر پر واقع اترپردیش گیٹ کے نزدیک بنے عارضی ٹوائلٹ میں ایک کسان کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

حالانکہ خودکشی کرنے والے کسان کشمیر سنگھ کے اس انتہائی قدم کے پیچھے کیا وجوہات ہیں اس کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک شدہ کسان کی لاش کو ٹوائلٹ سے باہر نکالا اور اسے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا۔

کشمیر سنگھ بلاس پور کے رہنے والے تھے اور ان کی عمر تقریباً 70 برس تھی۔ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی چھوڑا ہے جس کی باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

کشمیر سنگھ نے اپنے سوسائیڈ نوٹ میں لکھا ہے کہ 'میں نے اپنا جسم جہاں چھوڑا ہے میری آخری رسومات بھی وہیں ادا کی جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.