ETV Bharat / bharat

اویس خان کا ٹیم انڈیا میں سلیکشن، مبارک باد کا سلسلہ جاری - تیز گیند باز اویس خان اور آل راؤنڈ وینکٹیش ایئر

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے دو کھلاڑیوں کا ٹیم انڈیا میں سلیکشن ہوا ہے۔ 17 نومبر کو جے پور میں کھیلے جانے والے ٹی 20 کرکٹ سیریز میں تیز گیند باز اویس خان اور آل راؤنڈ وینکٹیش ایر نظر آئیں گے۔

exclusive-interview-with-avesh-khan
اویس خان کا انڈیا ٹیم میں سلیکشن، مبارک باد کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 10:01 PM IST

نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ 17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان منگل کے روز کیا گیا۔ روہت شرما کی کپتانی والی اس 16 رکنی ٹیم میں آئی پی ایل 2021 کے اسٹار کھلاڑیوں کی جگہ دی گئی ہے۔ رتوراج گائیکواڑ، وینکٹیش ایئر، ہرشل پٹیل اور اویس خان کو 16رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

چیتن شرما کی زیرقیادت قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ گھریلو ٹی۔20 سیریز کے لیے روہت شرما کو کپتان اور لوکیش راہل کو نائب کپتان منتخب کیا ہے۔

ویڈیو

اویس خان کے سلیکشن کی خبر سے ان کے ان کنبے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مبارک پیش کا سلسلہ جاری ہے۔ اندور کے شری نگر ایکسٹینشن میں رہنے والے اویس خان کبھی گلیوں میں پلاسٹک کی بال سے کرکٹ کھیلا کرتے تھے، اب انٹرنیشنل میچ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ اویس کی محنت اور جنون نے انہیں یہ مقام دلایا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز میں ہاردک پانڈیا کو جو ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دوران زخمی ہوگئے مذکورہ سیریز میں جگہ نہیں ملی ہے۔ بھارت کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے سیریز سے آرام مانگا تھا اور سلیکٹرز نے ان کا مطالبہ مان لیا ہے۔ وراٹ کے علاوہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور محمد سمیع اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو بھی آرام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.