ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انِل دیشمکھ 14 دن کی عدالتی حراست میں - اسپیشل منی لانڈرنگ ایکٹ کورٹ

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ انِل دیشمکھ 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 5:24 PM IST

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انِل دیشمکھ کی ضمانت کی درخواست پر سنیچر کو سماعت ہوئی۔ اسپیشل کورٹ (PMLA) نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں 12 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کے بعد یکم نومبر کو دیشمکھ کو گرفتار کیا تھا۔

منی لانڈرنگ کا یہ کیس مہاراشٹر پولیس اسٹیبلشمنٹ میں جبراً وصولی سے متعلق ہے۔ سی بی آئی نے 21 اپریل کو این سی پی لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ای ڈی نے دیش مکھ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جانچ شروع کی تھی۔ سی بی آئی نے دیش مکھ کے خلاف بدعنوانی اور سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ دیشمکھ نے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا جب وہ ریاستی وزیر داخلہ تھے اور معطل پولیس اہلکار سچن واجے کے ذریعے ممبئی کے مختلف بارزوں اور ریستورانوں سے 4.70 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کی۔

دیشمکھ نے پہلے ان الزامات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ایجنسی کا سارا معاملہ ایک داغدار پولیس افسر (واجے) کے بدنیتی پر مبنی بیانات پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنہ 1984 میں سکھوں کے ساتھ ہوئے تشدد پر مبنی فلم ریلیز

ای ڈی نے اس معاملے میں دو دیگر افراد سنجیو پلاندے اور کندن شندے کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پلاندے، ایڈیشنل کلکٹر کے عہدے کے افسر، دیشمکھ کے پرسنل سکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے، جبکہ شندے دیشمکھ کے پرسنل اسسٹنٹ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.