ETV Bharat / bharat

Asif Mohammad Khan Arrested سابق ایم ایل اے آصف محمد خان دوبارہ گرفتار، عدالتی حراست میں بھیجے گئے - سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان گرفتار

دہلی پولیس نے ایک بار پھر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان گرفتار کر لیا اور ان پر پولیس کے ساتھ مبینہ بدسکولی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ Asif Mohammad Khan Arrested

سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان گرفتار
سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان گرفتار
author img

By

Published : Jan 6, 2023, 12:38 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ دراصل دہلی کے جنوب مشرقی ضلع کے شاہین باغ تھانے کی پولیس ٹیم نے آج پھر سابق رکن اسمبلی کو گرفتار کیا ہے اور عدالت نے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل آصف محمد کو نومبر کے مہینے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ آصف محمد خان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے جنوب مشرقی ضلع کی ڈی سی پی ایشا پانڈے نے کہا کہ 4 جنوری کو شاہین باغ تھانے کی پولیس ٹیم چوری کے ایک معاملے کے سلسلے میں نئی ​​بستی کے علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کر رہی تھی، اسی دوران آصف محمد خان آئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ اس سلسلے میں شاہین باغ تھانے میں آئی پی سی کی دفعہ 186، 353، 341، 153 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم آصف محمد خان کو گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔Ex-Congress MLA Asif Mohammad Khan arrested

مزید پڑھیں:۔ Asif Mohammad Khan Arrest آصف محمد خان 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے

آپ کو بتا دیں کہ کانگریس کے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ان پر ایم سی ڈی کے ایک ملازم پر حملہ کرنے کا الزام تھا اور اس معاملے میں انہیں جیل جانا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں ایک پولیس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک بار پھر انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس معاملے میں عدالت نے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.