ETV Bharat / bharat

Gandhi Chaupal in Bhopal آزادی کے 75 سال بعد بھی اقلیتیوں میں خوف وہراس، عارف مسعود

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 4:21 PM IST

بھوپال میں منعقدہ گاندھی چوپال سے خطاب کرتے ہوئے بھوپال رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75 سال بعد بھی اقلیتیوں میں نہ صرف خوف وہراس پیدا کیا جا رہا ہے بلکہ پسماندہ طبقات سے ان کے آئینی حقوق چھینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ Gandhi Chaupal in Bhopal

Gandhi Chaupal in Bhopal
Gandhi Chaupal in Bhopal

بھوپال: بھارت نے آزادی کے کامیاب 75 سال مکمل کر لیے ہیں، مگر اب بھی مجاہدین آزادی کے خواب ادھورے ہیں۔ ملک کو ہمہ جہت ترقی کے لئے جہاں سبھی قوم کو یکساں حقوق فراہم کرنے کی ضرورت ہے وہیں آئینی حقوق کی بالادستی کو قائم کرنے کے لئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھوپال میں منعقدہ گاندھی چوپال سے خطاب کرتے ہوئے دانشوروں نے کیا۔Gandhi Chaupal in Bhopal

آزادی کے 75 سال بعد بھی اقلیتیوں میں خوف وہراس، عارف مسعود

بھوپال رکن اسمبلی عارف مسعود نے گاندھی چوپال سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75 سال بعد جہاں سبھی کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم ہونے تھے وہیں اب اقلیتیوں میں نہ صرف خوف وحراس پیدا کیا جا رہا ہے بلکہ پسماندہ طبقات سے ان کے آئینے حقوق چھینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عدم تشدد کے ذریعہ گاندھی جی کے بتائے راستے پر چل کر مجاہدین آزادی نے ملک کو آزاد کروایا تھا اور جہاں جہاں خون دینے کی ضرورت محسوس ہوئی، مجاہدین آزادی نے صرف اپنا لہو ہی اس ملک کو نہیں دیا بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ بھی مادر وطن کو پیش کیا لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے وہ لوگ جنہوں نے تحریک آزادی کے لئے کچھ نہیں کیا آج وہ دوسرے لوگوں سے وفا کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی چوپال میں جو بڑی تعداد میں مجاہدین آزادی آئے ہیں، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک آئین اور گاندھی جی کے راستے پر چلے گا اور گاندھی جی نے ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لئے جو راستہ بتایا ہے، اس کو ملک کے گوشے گوشے تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وہیں مجاہد آزادی مہیندر سنگھ نے گاندھی چوپال میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔ جب انگریزوں کے ظلم کے سامنے یہ سر نہیں جھکا تو فرقہ پرستوں کے سامنے بھی یہ سر نہیں جھکےگا۔

یہ بھی پڑھیں: Arif Masoods reaction on SC Judges Remarks حجاب پابندی معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عارف مسعود کا رد عمل

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لئے گاندھی جی کے فلفسہ حیات عدم تشدد کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم سب مل کر ایک ایسا بھارت بنائیں گے، جس میں سبھی کو یکساں حقوق مل سکیں، آئین کی بالا دستی ہو اور جس میں فرقہ پرستی کے لئے کوئی جگہ نہ ہو۔ گاندھی چوپال اسی کی ایک شروعات ہے۔ واضح رہے کہ بھوپال میں منعقدہ گاندھی چوپال میں رکن اسمبلی عارف مسعود کے ذریعہ نہ صرف مجاہدین آزادی بلکہ سماجی خدمت گار اور مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اشخاص کا اعزاز بھی کیاگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.