واشنگٹن: امریکی بزنس مین ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور سوشل میڈیا کے اس بڑے پلیٹ فارم کو 44 بلین امریکی ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ مکمل کر لیا ہے۔ ایلون مسک نے ٹویٹر خریدنے کے بعد بھارتی نژاد سی ای او پراگ اگروال کو برطرف کردیا ہے۔ معلومات کے مطابق، ٹویٹر کے سی ای او پراگ اگروال اور چیف فنانشل آفیسر نیڈ سہگل نے کمپنی کے سین فرانسسکو ہیڈکوارٹر کو چھوڑ دیا ہے۔ پراگ اگروال نے گزشتہ سال نومبر میں عہدہ سنبھالا تھا۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے ہیں۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے سی ای او پراگ اگروال اور سی ایف او نیڈ سہگل کو ایلون مسک کے مالک بننے کے بعد ہی کمپنی سے برطرف کر دیا گیا۔ ایلون مسک نے رواں سال 13 اپریل کو ٹوئٹر کو خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ Elon Musk in charge of Twitter
واضح رہے کہ ایلون مسک بدھ کو اچانک سان فرانسسکو میں ٹوئٹر کے ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ اس دوران وہ اپنے ساتھ ایک سِنک بھی لے کر گئے جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ اس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق 44 ارب ڈالر کا یہ سودا جمعہ تک مکمل کیا جانا تھا۔ اس ڈیل کو مکمل کرنے سے پہلے ہی مسک نے اپنا ٹویٹر بائیو بھی تبدیل کر دیا تھا۔ انہوں نے سب سے پہلے اپنے ٹوئٹر پروفائل میں لوکیشن کو 'Twitter Headquarters' کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈسکریپٹر میں 'چیف ٹویٹ' لکھا۔
یہ بھی پڑھیں: New Twitter CEO: بھارتی نژاد پراگ اگروال ٹویٹر کے نئے سی ای او
واضح رہے کہ پراگ اگرال نے آئی آئی ٹی بامبے سے تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ یاہو Yahoo، مائیکرو سافٹ Microsoft اور اے ٹی اینڈ ٹی AT&T کے ساتھ کام کرنے کے بعد پراگ 2011 میں ٹوئٹر جوائن کیا تھا۔ Parag Agarwal Passed out from IIT Bombay