کولکاتا: الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی پر اگلے 24گھنٹے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ پابندی آج رات 8 بجے سے کل رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے دو معاملوں میں ممتا بنرجی کے خلاف نوٹس جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ممتا بنرجی نے مذہبی بنیاد پر ووٹ مانگ کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ دوسرے مرکزی فورسز کے خلاف بیانات دینے کے معاملے میں بھی الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی کو نوٹس دیا تھا۔
ممتا بنرجی نے ان دونوں معاملے میں نوٹس کا جواب دیا تھا۔ وزیرا علیٰ نے کہا تھا کہ کمیشن کسی اور اشارے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بی جے پی کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتی رہیں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ مرکزی فورسز کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ کے اشارے پر مرکزی فورسز کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں کو ڈرایا جارہا ہے'۔
کمیشن نے کہا کہ ممتا بنرجی کو 6 اور7 اپریل جو نوٹس دیے گئے تھے ممتا بنرجی نے اپنے جواب سے مطمئن نہیں کرسکی ہیں۔ ممتا بنرجی شمالی 24 پرگنہ میں تین ریلیاں کرنے والی تھیں مگر اب نہیں کرسکیں گی۔'
یو این آئی