نئی دہلی: دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے منگل کو محلہ بسوں کا معائنہ کیا۔ یہاں انہوں نے بتایا کہ فی الحال حکومت دہلی میں لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی کے مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہی ہے اور اس محلہ بس سروس سے لوگوں کی یہ پریشانی حل ہو جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب دہلی کے لوگوں کو دور دراز کے علاقوں میں بھی بسوں کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
#WATCH | Delhi CM Atishi says, " ...the unique mohalla buses of delhi - trial has already been done on two routes. i am here for the inspection of charging and other things. these buses will be on the roads of delhi in the coming two weeks - these will run in the congested areas… https://t.co/DvcUI2xeyQ pic.twitter.com/s44oZ2o5MP
— ANI (@ANI) December 3, 2024
سی ایم آتشی نے کہا کہ دہلی کے لوگ میٹرو سے لمبی دوری طے کرتے ہیں لیکن جب گھر جانے کی بات آتی ہے تو انہیں کوئی ذریعہ نہیں ملتا ہے۔ ایسے میں دہلی کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ان بسوں سے فائدہ ہوگا۔
دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا، " دہلی کی منفرد محلہ بسیں - دو روٹس پر ٹرائل کی گئی ہیں۔ میں یہاں چارجنگ اور دیگر چیزوں کا معائنہ کرنے آئی ہوں۔ یہ بسیں آنے والے دو ہفتوں میں دہلی کی سڑکوں پر ہوں گی۔ یہ دہلی کے گنجان علاقوں میں چلائی جائیں گی تاکہ دہلی میں لاسٹ میل کنیکٹیویٹی سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے۔
سی ایم آتشی الیکٹرک محلہ بسوں کی چارجنگ اور دیگر تکنیکی خصوصیات کا معائنہ کرنے آئی تھے۔ جہاں انہوں نے افسران سے بس روٹس سے متعلق مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جس کے بعد انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی ان بسوں کو سڑکوں پر لایا جائے گا۔ تاکہ لوگ ان میں آرام سے سفر کرسکیں۔