ETV Bharat / bharat

Maharashtra Floor Test: مہاراشٹر میں نئی حکومت فلور ٹیسٹ میں کامیاب - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

آج مہاراشٹر میں نئی حکومت کا فلور ٹیسٹ ہوا جس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے جیت درج کی ہے۔ فلور ٹیسٹ سے قبل وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔Eknath Shinde-led government to face floor test today

مہاراشٹر میں نئی حکومت فلور ٹیسٹ میں کامیاب

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 7:37 AM IST

Updated : Jul 4, 2022, 12:20 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ بتا دیں کہ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوسرے دن گورنر کے حکم کے مطابق شندے کو فلور ٹیسٹ سے گزرنا پڑا ہے۔ اس دوران وہ فلور ٹیسٹ میں جیت گئے ہیں۔ ان کے حق میں کل 164 ووٹ ڈالے گئے جبکہ حکومت کی مخالفت میں 99 ووٹ ڈالے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں فلور ٹیسٹ سے قبل اتوار کی شب کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس سمیت تمام ایم ایل ایز نے بھی حصہ لیا۔ Eknath Shinde-led Maharashtra Govt to Face Floor Test Today

فلور ٹیسٹ سے قبل بی جے پی-شندے خیمہ کے اراکین اسمبلی نے ایکناتھ شندے کو اپنا لیڈر منتخب کیا ۔ اسپیکر راہل نارویکر نے بھی شنڈے کو لیڈر تسلیم کیا ہے۔ ان کی طرف سے بھرت گوگاوالے کو چیف وہپ مقرر کیا گیا ہے۔ ادھو دھڑے کے اجے چودھری کو پہلی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر بنایا گیا تھا، ان کی تقرری اسپیکر نے منسوخ کر دی ہے۔ ان کے ساتھ سنیل پربھو کو بھی چیف وہپ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ادھو دھڑے کے اراکین اسبلی کے سامنے ایک بڑا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اگر انہوں نے نئے چیف وہپ کا حکم نہ مانا تو ان کے خلاف نااہلی کی کارروائی کا راستہ کھل جائے گا۔

ممبئی کے ہوٹل میں ہونے والی میٹنگ کے بارے میں ایک رکن اسمبلی نے کہا کہ شیوسینا-بی جے پی مخلوط حکومت پیر کو اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوسرے دن فلور ٹیسٹ کا سامنا کرنے والی ہے۔ فلور ٹیسٹ کے لیے حکومت کی حکمت عملی کیا ہوگی اس پر تمام ایم ایل ایز کی موجودگی میں ہونے والی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم فلور ٹیسٹ سے پہلے بی جے پی-شندے خیمہ کے امیدوار راہل نارویکر کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو جادوئی اعداد و شمار حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

مزید پڑھیں:۔ Rahul Narwekar Elected as Maha Assembly Speaker: بی جے پی کے راہل نارویکر مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

Last Updated : Jul 4, 2022, 12:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.