ETV Bharat / bharat

دہلی فسادات کے آٹھ ملزمان بری - ای ٹی وی بھارت کی خبر

دہلی فسادات کے تین الگ الگ مقدمات میں کڑکڑڈوما عدالت نے آٹھ ملزمان کو بری کردیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے کہا کہ مقدمات کی مکمل تفتیش کے بعد ملزم کے خلاف آتش زنی کا کوئی کیس سامنے نہیں آتا۔

eight accused in Delhi riots acquitted
دہلی فسادات کے آٹھ ملزمان بری
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 7:09 AM IST

عدالت نے ملزم نیرج اور منیش کو بھجن پورہ پولیس اسٹیشن میں درج دو الگ الگ ایف آئی آر نمبر 169/2020 اور 170/2020 میں الزامات سے بری کردیا۔ اس کے علاوہ بھجن پورہ تھانے میں درج تیسری ایف آئی آر نمبر 166/2020 میں امت گوسوامی ، شیام پٹیل ، سونو ، سنیل شرما ، راکیش اور مکیش کو بری کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے ان تمام ملزمان کو تعزیرات ہند کی دفعہ 436 کے الزامات سے بری کر دیا۔ تاہم عدالت نے مقدمات کو باقی حصوں پر غور کے لیے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کو منتقل کر دیاہے۔

ایف آئی آر نمبر 169 اور 170 میں عدالت نے ملزمان منیش اور نیرج کے خلاف بارہ شکایات کا نوٹس لیا۔ ان شکایات میں ملزمان کے خلاف تخریب کاری ، چوری اور ہنگامہ آرائی کے الزامات درج کیے گئے۔ ان میں سے تین شکایت کنندگان اس واقعہ کی تاریخ نہیں بتا سکے۔ یہ واقعہ 24 اور 25 فروری 2020 کی درمیانی شب میں پیش آیا۔ آٹھ شکایت کنندگان نے مختلف اوقات اور مقامات پر واقعے کے حوالے سے بیانات دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

تہاڑ جیل میں قیدی کی خود کشی کی کوشش،سکیوریٹی اہلکروں نے بچائی جان

ایف آئی آر نمبر 166 میں ملزم کے خلاف دس شکایات درج کی گئیں۔ عدالت نے سات شکایات پر غور کیا اور پایا کہ ملزم کے خلاف آتش زنی کا کوئی کیس نہیں بنایا گیا۔ عدالت کو معلوم ہوا کہ شکایت کنندگان میں سے کسی نے کہیں بھی اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ اس کے پارلر کو آگ لگانے یا تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ پارلر اور اس کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.