ETV Bharat / bharat

سماجی کارکن ہرش مندر کے گھر اور دفتر پر ای ڈی کا چھاپہ - ای دی کا منڈر کے دفتر پر چھاپہ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو نئی دہلی میں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر اور سماجی کارکن ہرش مندر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ ماری کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ چھاپے ہرش مندر اور ان کی اہلیہ کے جرمنی جانے کے چند گھنٹوں بعد مارے گئے۔ چھاپہ صبح 8 بجے وسنت کنج میں واقع ان کی رہائش گاہ اور ادھچینی میں سینٹر فار ایکویٹی اسٹڈیز کے دفتر پر مارا گیا۔

سماجی کارکن ہرش منڈر کے گھر اور دفتر پر ای ڈی کی چھاپہ

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 1:31 PM IST

مہرولی میں منڈر کے زیر نگرانی چل رہے 'چلڈرن ہوم' پر بھی مبینہ طور پر ای ڈی نے چھاپہ مارا، جمعرات کی صبح تقریبا تین بجے ہرش مندر برلن میں رابرٹ بوش اکیڈمی میں فیلوشپ کے لیے جرمنی روانہ ہوئے تھے۔ وہ سینٹر فار ایکویٹی اسٹڈیز میں بحیثیت ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جولائی میں، نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس نے انتظامیہ کی جانب سے مختلف خلاف ورزیوں اور تضادات کو تلاش کرنے کے بعد کارکن سے منسلک دو بچوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ این سی پی سی آر نے عدالت میں اپنے جواب میں جن خلاف ورزیوں کا ذکر کیا ہے ان میں سے ایک یہ کہ انہیں بچوں نے اطلاع دی تھی کہ انہیں جنتر منتر سمیت احتجاجی مقامات پر لے جایا گیا ہے۔

یہ جواب این سی پی سی آر کی معائنہ رپورٹوں کو منسوخ کرنے کے لیے سنٹر فار ایکویٹی اسٹڈیز (سی ای ایس) کے زیر انتظام دو بچوں کے گھروں کی جانب سے دائر درخواست کے جواب میں جمع کرایا گیا تھا۔

اکتوبر 2020 میں، این سی پی سی آر نے بچوں کے گھروں پر چھاپہ مارا تھا اور ہرش مندر کے مطابق مبینہ طور پر یہ جاننے کی کوشش کی کہ بچوں نے سی اے اے مخالف مظاہروں میں حصہ لیا تھا یا نہیں۔ جبکہ دہلی پولیس کے ذریعہ درج ایف آئی آر کی بنیاد پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سونیا گاندھی کی زیرقیادت نیشنل ایڈوائزری کونسل کے سابق رکن ہرش منڈر اور ان سے منسلک این جی او کے خلاف پی ایم ایل اے کیس درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں: انیل دیشمکھ کے وکیل کی آج ایونیو کورٹ میں پیشی

ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایجنسی مندر کے دفتر اور گھر پر چھاپے مار رہی ہے۔ ای ڈی کے عہدیدار سینٹر فار ایکویٹی اسٹڈیز میں موجود ہیں جہاں کے ڈائریکٹر مندر ہیں اور وسنت کنج میں ان کی رہائش گاہ پر بھی یہ چھاپہ ماری جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.