ETV Bharat / bharat

Republic Day Arrangements اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

یوم جمہوریہ کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے تمام طرح کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ District admin finalizes Republic Day arrangements

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 11:54 AM IST

اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

اننت ناگ: جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ڈی سی دفتر کمپلیکس اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے افسران اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں مرکزی گراؤنڈ کی تیاری، بیٹھنے کے انتظامات، ثقافتی پروگرام، انعامات کی تقسیم، بلاتعطل بجلی کی فراہمی، پینے کے پانی، جلسہ گاہ کی بیریکیڈنگ کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں طبی امدادی کیمپ، ایمبولینس کی دستیابی، فائر ٹینڈرز کی تعیناتی اور صفائی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی سی نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ مرکزی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز) کھنہ بل میں منعقد ہوگی جب کہ اسی طرح کی تقریبات بجبہاڑہ، ڈورو، کوکرناگ، پہلگام اور تمام تحصیل ہیڈکوارٹر کے سب ڈویژنوں میں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ڈی ڈی سی، بی ڈی سی، پنچوں، سرپنچوں اور یو ایل بی ممبران کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ مارچ پاسٹ پریڈ میں جے کے پی، آئی آر پی، سی آر پی ایف، پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی، سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ ADC Budgam Meeting بڈگام میں یوم جمہوریہ کی تیاریوں کے متعلق میٹنگ منعقد

ڈی سی نے تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔ انہوں نے تمام ضلعی سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ فُل ڈریس ریہرسل تقریب اور یوم جمہوریہ کی تقریب میں عملہ کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ بلاکس، پنچایتوں اور تعلیمی اداروں میں بھی یوم جمہوریہ منانے کو یقینی بنانے کے لیے مزید ہدایات جاری کی گئیں۔ میٹنگ میں ایس ایس پی اننت ناگ، اے ڈی سی، جے ڈی پلاننگ، آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر ، کے پی ڈی سی ایل، جل شکتی، پولیس، سی آر پی ایف سمیت مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.