اطلاعات کے مطابق گوگل کی ای میل سروس، جی میل سروس اور گوگل ڈرائیو میں رکاوٹ آئی تھی۔
اس کے علاوہ گوگل کی دیگر سروسز جی سوئیٹ میں بھی رکاوٹ آئی۔ گوگل کی سروس یو ٹیوب میں بھی رکاوٹ آنے کی خبریں تھیں۔
سروسز میں رکاوٹ آنے سے متعلق گوگل کی جانب سے ایک آفیشیل بیان بھی جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 'فی الوقت تکنیکی خرابی کا سامنا ہے تاہم ایک اسپیشل ٹیم اس سے نمٹ رہی ہے اور تھوڑی ہی دیر میں صارفین کی مشکلات دور کر دی جائے گی۔ جنگی پیمانے پر خلل کی وجہ کا پتہ چلایا رہا ہے اور اسے دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں'۔
اطلاعات کے مطابق جی میل کھولنے پر گوگل ٹمپریری ایرر کا پیغام بھیج رہا ہے جس سے صارفین پریشان تھے۔ لیکن تقریباً ایک گھنٹے بعد تمام سروسز دوبارہ بحال کردی گئیں اور اب پھر سے معمول کے مطابق گوگل کام کر رہا ہے اور اس کی دیگر سروسز بھی بحال ہوگئی ہیں۔