راجیہ سبھا میں جمعرات کو اس وقت دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملا جب مدھیہ پردیش کے سرکردہ کانگریس رہنما دگ وجے سنگھ نے کانگریس چھوڑکر بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہوئے سینیئر رہنما جیوترادتیہ سندھیہ پر طنز کیا اور مسٹر سندھیا اسے خاموشی سے سن کر رہ گئے۔
صدر کے خطاب پر بحث کے دوران مسٹر سندھیا نے اپنا تقریباً آدھے گھنٹے کا خطاب ختم کرتے ہوئے، چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کانگریس کے مسٹر دگ وجے سنگھ کا نام پکارا۔
اس پر ایوان کے متعدد اراکین کے چہروں پر ایک معنی خیز مسکراہٹ دوڑ گئی اور کچھ کو ہنسی بھی آگئی۔
اس پر مسٹر نائیڈو نے واضح کیا کہ انہوں نے مسٹر سنگھ کا نام فہرست میں ترتیب کی بنیاد پر پکارا ہے، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔
مسٹر سنگھ نے صدر کے خطاب پر اپنی بات رکھنے سے قبل کہا کہ وہ مسٹر سندھیا کو شاندار خطاب پر مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ (مسٹر سندھیا) جتنے موثر طریقے سے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کا موقف رکھتے رہے ہیں ، اتنے ہی موثر طریقے سے انہوں نے آج بی جے پی کی حکومت کا موقف بھی رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا آشیرواد ہمیشہ مسٹر سندھیا کے ساتھ تھا اور رہے گا۔ کانگریس رہنما کے اس بیان پر اپوزیشن بینچ کی جانب سے ہنسی کی آواز سنائی دی۔
واضح رہے کہ اس پورے بیان پر مسٹر سندھیا نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔