ETV Bharat / bharat

Digvijay Came Out in Support of Niaz Khan: نیاز خان کی حمایت میں دگ وجے سامنے آئے

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 2:33 PM IST

کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے ہندوستانی انتظامی سروس کے افسر نیاز خان کی طرف سے ’دی کشمیر فائلز‘ کے ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کو دی گئی اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلم کی کمائی کشمیری پنڈتوں کو دی جاتی ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

Digvijay Came Out in Support of Niaz Khan
نیاز خان کی حمایت میں دگ وجے سامنے آئے

دگ سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسٹر خان کی طرف سے یہ ایک اچھی تجویز ہے۔ اگر فلم کی کمائی کشمیری پنڈتوں کے بچوں کی تعلیم اور ان کے مفاد کے لئے دی جاتی ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مسٹر خان کی طرف سے کل مسٹر اگنی ہوتری کو دی گئی تجویز سے متعلق ایک خبر کا لنک بھی پوسٹ کیا ہے۔

تاہم، دگ وجے سنگھ ایک بار پھر اپنے اس ٹویٹ کو لے کر ٹرولرز کی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

دراصل، انتظامی افسر مسٹر خان گزشتہ دو دنوں سے اپنے ٹویٹس کے تعلق سے خبروں میں ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 'دی کشمیر فائلز' کی کمائی تقریباً 150 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر کو اس فلم سے حاصل ہونے والی رقم کشمیری پنڈتوں کے بچوں کی بحالی میں لگا دینی چاہیے۔ ان کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مسٹر اگنی ہوتری نے کہا کہ تھا کہ مسٹر خان انہیں ملاقات کا وقت دے دیں، تاکہ وہ آپس میں بات کریں کہ وہ کشمیری پنڈتوں کی کس طرح مدد کرسکتے ہیں اور مسٹر خان اپنی کتابوں کی رائلٹی سے اور بطور انتظامی سروس آفیسر مدد کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دو دن پہلے بھی مسٹر خان نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ فلم بنانے والوں کو ملک بھر میں بڑی تعداد میں ہورہی مسلمانوں کی نسل کشی پر بھی فلم بنانی چاہیے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف مواقع پر ہوئی مسلمانوں کی نسل کشی پر کتاب لکھنے کا سوچ رہے ہیں، تاکہ کوئی پروڈیوسر ان کی کتاب پر بھی کشمیر فائلز جیسی فلم بنائے اور اقلیتوں کے درد کو سب کے سامنے لایا جا سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.