ETV Bharat / bharat

ڈیرہ سچا سودہ کے سربراہ رام رحیم سمیت 5 قصورواروں کو عمر قید

سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کے روز ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ 'گرمیت رام رحیم' کو رنجیت سنگھ قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ڈیرہ سچا سودہ کے سربراہ رام رحیم سمیت 5 قصواروں کو عمر قید کی سزا

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 5:02 PM IST

Updated : Oct 18, 2021, 10:40 PM IST

جنسی زیادتی اور قتل کیس میں روہتک کی سناریا جیل میں سزا کاٹ رہے ڈیرہ سچا سودہ کے سربراہ گرمیت رام رحیم سمیت پانچ قصورواروں کو آج رنجیت سنگھ قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ رام رحیم اور دیگر چار مجرموں کو اس معاملے میں پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

رام رحیم کو روہتک کی سناریا جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ جب کہ باقی چار قصورواروں کو پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں لایا گیا۔ سماعت کے دوران ان چاروں قصورواروں کو عدالت میں رکھا گیا اور سماعت ان کے سامنے کی گئی۔ اس سے قبل پانچ مجرموں کو رنجیت قتل کیس میں قصوار قرار دیا جاچکا تھا۔ ان کی سزا کا اعلان 12 اکتوبر کو ہونا تھا، لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے 12 کو سماعت ملتوی کردی گئی۔ جب کہ آج تمام مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

Last Updated : Oct 18, 2021, 10:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.