ETV Bharat / bharat

دہلی وقف بورڈ سے اب آن لائن فتویٰ بھی ملیں گے

وقف بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ای میل آئی ڈی پر اردو ہندی اور انگریزی زبان میں آن لائن شرعی مسائل کا حل معلوم کرسکتے ہیں۔

دہلی وقف بورڈ سے اب آن لائن فتوے بھی ملیں گے

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 9:41 PM IST

دہلی وقف بورڈ ایک جانب جہاں ضروتمندوں کی کفالت کر رہا ہے، وہیں اب شرعی مسائل میں بھی عوام کی رہنمائی کی جائے گی۔ دہلی وقف بورڈ نے علماء کے مشورہ پر دفتر وقف بورڈ دریا گنج میں 2020 میں باقاعدہ شعبہ دارالافتاء کا قیام کیا تھا جس نے 2021 میں باقاعدہ اپنی خدمات کا آغاز کیا جس کے لیے باقاعدہ دو تربیت یافتہ مفتی اور اسلامی اسکالر کا انتظام کیا گیا ہے۔
صدر مفتی، ذکاوت حسین قاسمی اور نائب مفتی محمد طیب قاسمی کی زیر نگرانی میں شرعی مسائل میں رہنمائی کے لیے ضرورتمند دفتر وقف بورڈ کے شعبہ دارالافتاء سے رجوع کر رہے ہیں اور زبانی، تحریری یا فون پر مفتیان کرام سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔
اب دفتر وقف بورڈ نے عوام کی مزید سہولت کے لیے اپنی میل آئی ڈی جاری کی ہے جس پر کوئی بھی ضرورتمند انگریزی، ہندی اور اردو زبانوں میں اپنے سؤالات بھیج کر شرعی رہنمائی حاصل کر سکتے ہے۔
دفتر وقف بورڈ نے fatwadelhiwaqfboard@gmail کے نام سے میل آئی ڈی جاری کی ہے۔
شعبہ کے صدر مفتی ذکاوت حسین قاسمی نے بتایا کہ دہلی وقف بورڈ کی جانب سے اٹھایا گیا یہ ایک اہم قدم ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی: فائرنگ میں زخمی ہیڈ کانسٹبل فوت
انہوں نے کہا کہ عوام اپنی ضروریات کے لیے وقف بورڈ سے رجوع کرتے ہیں تاہم اب شرعی رہنمائی بھی عوام دفتر وقف بورڈ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.