جسٹس مکتا گپتا نے معاملے میں اسٹیٹس رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا ہے. جبکہ ہدایت کی ہے کہ اس کیس کو جسٹس یوگیش کھنہ کے سامنے پیش کیا جائے جو پہلے ہی دہلی کے فسادات کے متعدد مقدمات میں حسین کے ذریعہ دائر دیگر زیر التوا درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں۔
حسین کی طرف سے پیش ہوئے سینیئر ایڈوکیٹ موہت ماتھر کی درخواست کے بعد جسٹس کھنہ کے ذریعہ ایف آئی آر کی کثیریت کے پیش نظر کیس کی سماعت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 'درخواست گزار کو سازشی قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
ایف آئی آر 91 اور 92/2020 کے تحت ضمانت کی درخواستیں جسٹس یوگیش کھنہ کے پاس گئی تھیں اور 6 اگست کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بین مذہبی رہنماؤں پر مشتمل گروپ سے بلنکن کی ملاقات
جسٹس گپتا نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی سماعت ایک جج کے ذریعہ ہونے دیں۔
اب اس معاملے پر 6 اگست کو ضمانت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ ہی سماعت ہوگی۔
جسٹس یوگیش کھنہ نے قبل ازیں ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا تھا اور دہلی پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ سماعت سے پہلے داخل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، سماعت کی تاریخ 6 اگست ہے۔
ضمانت کی درخواستیں اجے کمار جھا اور پرنس بنسل کے فائرنگ سے زخمی ہونے کی ٹروما سنٹر سے موصولہ اطلاع کے سلسلے میں درج کی گئی دو ایف آئی آر کے لیے ہے۔
ٹرائل کورٹ نے رواں برس مئی میں دونوں ایف آئی آر میں حسین کو ضمانت دینے سے انکار کیا تھا۔