دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ہفتہ کے روز میدان گڑھی میں گورنمنٹ کو-ایڈ سروودیہ سیکنڈری اسکول کے نئے بلڈنگ بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے ہر بچے کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
دہلی میں سرکاری اسکولوں پر والدین اور سرپرستوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ اس سیشن میں پرائیویٹ اسکولوں کے 2.70 لاکھ بچوں نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکول میں رواں سیشن میں چھٹی سے دسویں جماعت تک 200 نئے بچے شامل ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر پرائیویٹ اسکولوں سے آئے ہیں۔ طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہاں جدید ترین سہولیات کے ساتھ 24 نئے کلاس روم کا ایک بلاک تیار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi Pollution: دہلی میں اسکول پیر سے ایک ہفتے کے لیے بند
انہوں نے کہا کہ یہ تمام کلاس روم جدید ترین سہولیات سے آراستہ اسمارٹ کلاس روم ہوں گے۔کمبائنڈ ڈیسک، پروجیکٹر اور آن لائن لرننگ سے متعلق تمام سہولیات بھی کلاس روم میں موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ یہ بلڈنگ بلاک ماحولیاتی نقطہ نظر سے بھی بہت اہم ثابت ہو گا کیونکہ اس کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گے جس سے بلڈنگ بلاکوں کی بجلی کی کھپت کی ضروریات پوری ہوں گی۔
یو این آئی