منڈیا: ریاست کرناٹک کے منڈیا ضلع میں ایک شخص کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے کئی ٹکڑے کئے گئے۔ لاش کے کچھ حصے نہر میں پھینکے گئے جبکہ کچھ حصے مختلف دیہات میں پھینکے گئے۔ پولیس نے قاتلوں تک پہنچنے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ یہ واقعہ منڈیا ضلع کے کیراگوڈو تھانہ علاقہ کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قاتلوں نے مذکورہ شخص کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کے کئی ٹکڑے کئے اور شناخت چھپانے کے لیے ان ٹکڑوں کو مختلف مقامات پر پھینک دیا گیا۔ معلومات کے مطابق ہاتھ، ٹانگیں، جسم اور دھڑ کاٹ کر نہر میں پھینک دیے گئے تھے، جبکہ دیگر حصے مدور تعلقہ کے ہوڈگھٹہ، شیوارہ، دانائک پور اور گلور گاوں میں پھینکے گئے۔
کیراگوڈو پولیس اسٹیشن کے تحت وی سی ڈرین سے لاش کے کچھ حصے ملے ہیں۔ جسم کے اعضاء کی بنیاد پر پولیس نے اندازہ لگایا ہے کہ اس شخص کی عمر 30 سے 40 سال کے درمیان ہوسکتی ہے۔ پولیس کے مطابق ران اور کمر کا کچھ حصہ ہوداگھٹہ کے قریب ملا ہے جبکہ ایک ٹانگ شیوارا کے قریب سے ملی ہے۔ دنیاکاناپور کے قریب دو ہاتھ اور ایک ٹانگ ملی ہے، گلور کے قریب سر کا کچھ حصہ ملا ہے۔ اس شخص کے بائیں ہاتھ پر کاویہ، راگھو کا ٹیٹو اور دائیں ہاتھ پر ونجا کے ٹیٹو کا نشان ملا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Husband Kills Wife and Chopped body in Pieces شردھا والکر قتل جیسا معاملہ اتر پردیش میں بھی
اطلاع ملتے ہی کے ایم ڈوڈیا کے کیراگوڈو پولیس اسٹیشن نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ایم آئی ایم ایس اسپتال بھیج دیا۔ منڈیا کے ایس پی این یتیش نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ ایس پی این یتیش نے معاملے کی جانچ کے لیے ایک الگ ٹیم تشکیل دی ہے۔ لاش کی شناخت کے لیے پولیس قریبی تھانوں سے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔