ETV Bharat / bharat

مرادآباد: ایّام عزاء کا سلسلہ جاری

صفر کے مہینے کے چلتے شیعہ برادری کے لوگوں میں ایّام عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ ایّام عزاء کا سلسلہ محرم کی چاند رات سے شروع ہوکر تقریباً سوا دو مہینے جاری رہتا ہے۔ 8 ربیع الاول کو یہ سلسلہ ختم ہوتا ہے۔ اسی سلسلے کے تعلق سے ملک بھر میں ایّام عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔

Moradabad: The days of mourning continue
مرادآباد- ایّام عزاء کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 7:31 AM IST

ایّام عزاء میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت منائے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے کے تعلق سے ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے آزاد نگر امام بارگاہ میں امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

ویڈیو

مجلس میں مرثیہ کے فرائض سید عباس حیدر زیدی اور انکے ہمنواؤں نے انجام دیے اور مجلس کو مولانا سید محضر سرسوی صاحب نے خطاب کیا۔ مولانا نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا اگر کسی کی شخصیت اور علم کی گہرائی جاننی ہے تو اس شخص کے استاد اور شاگرد کو دیکھو، آپ کو اسکی شخصیت اور علم کا اندازہ ہو جائے گا۔

The days of mourning continue
ایّام عزاء کا سلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیں:

مرادآباد: آنگن واڑی ورکرز نے احتجاج کیا

مولانا نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رسول وہ ہوتا ہے جو کسی دنیاوی استاد کے سامنے زانوئے ادب طے نہ کرے بلکہ اسے خدا علم دیکر بھیجتا ہے۔ اب اگر رسول خدا کے علم کا اندازہ لگانا ہے تو اسکے لیے دو کتابیں پڑھ لیجئے جو ایک استاد کی ہے اور ایک شاگرد کی۔ استاد کی کتاب کا نام قرآن ہے اور شاگرد کی کتاب کا نام نہج البلاغہ۔

The days of mourning continue
ایّام عزاء کا سلسلہ جاری

حدیث کے بعد مقامی لوگوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.