ETV Bharat / bharat

پڈوچیری میں ساحل سمندر سے ٹکرایا طوفان، موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری - سمندری طوفان نیوار

سمندری طوفان نیوار 25 تاریخ کی رات 11.30 بجے سے لیکر 26 تاریخ کی رات 2.30 بجے کے درمیان پڈوچیری میں سمندر سے ٹکرایا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب ہوا کی رفتار دھیرے دھیرے کم ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش میں کمی آئے گی لیکن بارش جاری رہے گی۔

Cyclone Nivar
Cyclone Nivar
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 4:32 AM IST

Updated : Nov 26, 2020, 5:00 AM IST

سمندری طوفان نیوار نے تمل ناڈو اور پڈو چیری میں دستک دے دی ہے۔ تیز ہوائیں چنئی اور کڈلور کے ساحل سمندر سے ٹکرا رہی ہیں۔

موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

پڈوچیری میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق تمل ناڈو کے کڈلور میں 25 نومبر کو صبح 8.30 بجے سے رات 10.30 بجے تک 227 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پڈوچیری میں 187 ملی میٹر بارش، کریکل میں 84 ملی میٹر، چنئی میں 89 ملی میٹر اور ناگپٹنم میں 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تمل ناڈو میں ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

سمندری طوفان
سمندری طوفان

سمندری طوفان نیوار 25 تاریخ کی رات 11.30 بجے سے لیکر 26 تاریخ کی صبح 2.30 بجے کے درمیان پڈوچیری میں سمندر سے ٹکرایا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب ہوا کی رفتار دھیرے دھیرے کم ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش میں کمی آئے گی لیکن بارش جاری رہے گی۔

سمندری طوفان
سمندری طوفان

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان نیوار تھوڑا کمزور ہوتا دکھائی دے رہا ہے حالانکہ 26 نومبر کی صبح ہوا کی رفتار 100-110 کیلو میٹر فی گھنٹا رکارڈ کی گئی ہے اور آئندہ 6 گھنٹے کے درمیان یہ شمال۔ شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔ اس دوران ہوا کی رفتار میں کمی آئے گی۔

پڈوچیری کی ایل جی کرن بیدی نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی صلاح دی ہے۔

Last Updated : Nov 26, 2020, 5:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.