ETV Bharat / bharat

سیاسی ماحول بدلنے کے لیے سائیکل ریلی:سماج وادی پارٹی - etv bharat urdu

ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ ایک دن قبل بہوجن سماج پارٹی نے ”براہمن سمّیلن“ منعقد کیا تو آج سماجوادی پارٹی نے پارٹی کے فاؤنڈر ممبر جنیشورمشرا کی یومِ پیدائش کے موقع پر سائیکل ریلی نکالی اور لوگوں کو سماجوادی پارٹی کی طرف رجحان کرنے کی اپیل کی۔

سیاسی ماحول بدلنے کے لیے سائیکل ریلی:سماج وادی پارٹی

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 6:25 PM IST

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی اپیل کے بعد صوبہ کے تمام اضلاع میں سائکیل ریلی نکالی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں بریلی میں بھی سائیکل ریلی نکالی گئی۔

سیاسی ماحول بدلنے کے لیے سائیکل ریلی:سماج وادی پارٹی

جس میں ہزاروں کارکنان نے شرکت کی اور شہر کے مختلف راستوں پر سائیکل چلاکر لوگوں سے پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات کے ساتھ آنے کی اپیل کی۔

ریلی کا آغاز پارٹی کے دفتر سے ہوا جہاں ریاستی صدر نریش اُتّم پٹیل نے تمام عہدے داران اور کارکنان کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

یہ ریلی پارٹی دفتر سے شروع ہوکر ایوب خاں چوراہا نولٹی چوراہا کمار ٹاکیز کُتُب خانہ، کوحاڑا پیر سمیت شہر کے پاش اور درمیان علاقوں میں پہنچی اور لوگوں کو بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے تئین بیدار کرنے کی کوشش کی۔

مزیدپڑھیں:بی جے پی حکومت کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

یہاں پارٹی کے ضلع صدر اگم موریہ، پارٹی کے شہر صدر شمیم خان سلطانی اور دیگر عہدے داران نے سائکل ریلی میں جوش خروش کے ساتھ شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.