عالمی وبا کورونا وائرس Covid-19 کی دوسری لہر نے ملک بھر میں جو تباہی مچائی اس کا اندازہ صرف اعداد و شمار کے ذریعے نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ کووڈ۔19 کی وجہ سے بہت سے سارے خاندان مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچے گئے اور بہت سارے بچے یتیم ہوگئے۔ جبکہ بہت سارے افراد ایسے ہیں جن کا کنبہ سنبھالنے کے لیے کوئی کمائی کرنے والا نہیں بچا ہے۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ان یتیم بچوں کی مدد کے لیے ایک نئی پہل کی گئی ہے۔
پی ایم کئیر فار چلڈرن اسکیم PM-CARES for Children’ scheme کے تحت ان بچوں کو امداد رقومات دی جائے گی جو وبا کے دوران یتیم ہوگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ایسے بچوں کو 18 برس کی عمر میں ماہانہ امدادی رقم اور 23 برس کی عمر میں پی ایم کیئرس سے 10 لاکھ روپے کا فنڈ بھی دیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔
انتاہی نہیں ان بچوں کے لیے مفت تعلیم کو بھی یقینی بنایا جائےگا۔ ان بچوں کو تعلیم کے لیے لون دیا جائے گا اس کے لیے جو بھی سود ہوگا وہ پی ایم کیئر فنڈ سے دیا جائے گا۔ کورونا کی وجہ سے یتیم ہوئے بچوں کو 18 برس تک کی عمر تک آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت پانچ لاکھ تک کا ہیلتھ انشورنس بھی دیا جائے گا، اس کے لیے جو بھی پریمیم ہے وہ پی ایم کیئر فنڈ سے ادا کیا جائے گا'۔
پی ایم مودی نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ لہذا ہم ان بچوں کی مدد کے لیے سب کچھ کریں گے۔ بحیثیت معاشرہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کی دیکھ بھال کریں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے کام کریں۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے اس اسکیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ، مودی حکومت نے کورونا کی وجہ سے اپنے والدین کو کھونے والے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ایک انتہائی حساس اور فلاحی فیصلہ لیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ماضی میں کورونا کی وجہ سے بہت سارے بچوں کے والدین کی موت ہوگئی۔ دہلی حکومت ایسے یتیم بچوں کی پرورش اور تعلیم کے اخراجات برداشت کرے گی۔