ETV Bharat / bharat

دنیا میں کورونا سے ایک دن میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر - coronavirus in india

امریکہ، برازیل اور بھارت کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں روس چوتھے نمبر پر ہے۔

Corona virus
Corona virus
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 1:53 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5.15 لاکھ سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد 12 کروڑ 12 لاکھ 12 ہزار 956 ہوگئی ہے اور 26 لاکھ 80 ہزار 712 افراد اب تک اس بیماری سے اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں وہیں چھ کروڑ 87 لاکھ 23 ہزار 438 افراد انفیکشن سےصحت یاب ہوچکے ہیں۔

دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر دو کروڑ 96 لاکھ سات ہزار 483 ہوگئی ہے، جبکہ پانچ لاکھ 38 ہزار 87 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا کے معاملوں والے تین ممالک میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے یہاں اب تک ایک کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار 838 افراد اس کے انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں اور دو لاکھ 84 ہزار 775 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا میں تیسرے مقام پرہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، حالانکہ یہاں 11063025 مریض صحت مند ہوچکےہیں۔ فعال معاملات میں 17958 کا اضافہ ہونے سےیہ 252364 ہوگئے ہیں۔ اس عرصے میں مزید 172 مریضوں کی موت کے ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 159216 ہوگئی ہے ۔

امریکہ، برازیل اور بھارت کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں روس چوتھے نمبر پر ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے 43.87 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 91815 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے 42.87 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 126068 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں 41.69 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 91340 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 32.81 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 103432 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 32.06 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے اور 72793 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 29.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 2996 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 26.10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 74043 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔ کولمبیا میں اب تک 23.14 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 61498 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ارجنٹائن میں کورونا سے 22.18 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 54231 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔ میکسیکو میں 21.75 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 195908 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولینڈ میں 19.56 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اس وبا کی وجہ سے 48032 افراد اس دنیا کو الوداع کہہ ہیں۔

ایران میں کورونا سے 17.71 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 61492 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین نے متاثرہ افراد کے معاملے میں جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس وائرس سے 15.32 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 30802 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.32 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 51634 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.