منگل کےروز ملک میں 64 لاکھ 61 ہزار 321 کووڈ ویکسین دی گئی اور اسی کے ساتھ مجموعی طور پر ٹیکہ کاری Overall Vaccination ایک ارب 43 کروڑ 15 لاکھ 35 ہزار 641 ہو گئی ہے۔
بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت Union Ministry of Health and Family Welfare کی طرف سے جاری ، اعداد و شمار کے مطابق، According to Statistics ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ؛ اومیکرون کے کل 781 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 347 مریض صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 51 ہزار 292 ہو گئی ہے۔ اس دوران فعال کیسز 1576 سے بڑھ کر 77002 ہو گئے۔
ملک میں ریکوری ریٹ 98.40 فیصد ہے، فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس وقت ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز کیرالہ میں ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 822 کم ہو کر 21086 ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: PM Modi Addresses to Nation: پندرہ سے اٹھارہ برس کے بچوں کے لیے ویکیسن کی شروعات
ریاست میں 3052 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5171080 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 244 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 47066 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
مہاراشٹر میں اس عرصے میں 1,052 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 15179 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 22 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141476 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1098 مزید مریضوں کے کورونا سے نجات پانےکے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 6504831 ہو گئی ہے۔
یو این آئی