ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 3 کروڑ 24 لاکھ سے متجاوز - بھارت میں کورونا سے موت

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25،539 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 74 ہزار 773 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 3 کروڑ24 لاکھ سے متجاوز

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 7:19 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے متاثرہ 39 ہزار سے زائد مریض صحت مند ہوئے، جس کے سبب ایکٹیو کیسز کی شرح ایک فیصد سے نیچے آگئی ہے۔

پیر کو ملک میں 63 لاکھ 85 ہزار 298 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 58 کروڑ 89 لاکھ 97 ہزار 805 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25،539 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 74 ہزار 773 ہوگئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 486 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار 112 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:Coronavirus Update: دنیا بھر میں کورونا سے 44.41 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

اسی عرصے میں فعال کیسز تین لاکھ 19 ہزار 551 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 354 مریضوں کی موت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 35 ہزار 110 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.98 فیصد ،شفایا بی کی شرح بڑھ کر 97.68 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 3257 سے گھٹ کر 53433 پر رہ گئے ہیں۔ دریں اثناء ریاست میں 6795 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 62،38،794 ہوگئی ہے ، جب کہ 105 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،36،067 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.