ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بھارتی جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں اسلام تلوار کے زور پر داخل ہوا ہے، اسی طرح مغربی بنگال (west bengal) میں لوگ ٹی ایم سی میں داخل ہو رہے ہیں۔
بھارتی جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ وہاں بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان پر جھوٹے کیس درج کیے جارہے ہیں۔ یہاں تک کہ مجھ پر بھی 20 معاملات درج ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ مغربی بنگال ضمنی انتخابات: ٹی ایم سی کے دو امیدار کامیاب دو امیدوار کو سبقت
انہوں نے کہا کہ جب حکومت حزب اختلاف کو ہی ختم کرنا چاہتی ہے تو پھر وہاں انسانوں کا رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مجھے وہ حادثہ یاد آتا ہے کہ جس طرح سے ملک میں اسلام تلوار کے زور پر داخل ہوا ہے، اسی طرح مغربی بنگال میں لوگ ٹی ایم سی میں داخل ہو رہے ہیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے دونوں واقعہ ایک جیسے ہیں۔