ETV Bharat / bharat

'گاندھی جی کے نظریات کے تحت ہم بہار کے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں'

بہار باپو کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہاں کے حالات نے گاندھی جی کے دورہ بہار کے دوران ان پر خاص اثر ڈالا اور یہاں کے لوگ گاندھی جی کے نظریات سے بہت متاثر ہوئے۔ باپو کے چمپارن آنے کے 30 سال کے اندر ملک کو آزادی ملی۔ اسی لیے 'چمپارن ستیہ گرہ' کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 10:34 PM IST

گاندھی جی کے نظریات کے تحت ہم بہار کے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں

وزیر اعلی نتیش کمار کے سامنے 1 انے مارگ واقع سنکلپ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے، عمارت تعمیرات محکمہ نے'باپو ٹاور' کے نمائشی ڈیزائن کا ابتدائی خاکہ پیش کیا۔

سکریٹری بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کمار روی نے 'باپو ٹاور' کی زمینی ڈیولپمنٹ کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کے تعمیراتی کام سے وابستہ آرکیٹکٹ نے اپنے پریزنٹیشن میں پروجیکٹ کے یک گراؤنڈ، پروجیکٹ کی نمائشی ڈیزائننگ وغیرہ کے حوالے سے تفصیلی معلومات دی۔

پریزنٹیشن کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'اس کا بہتر ڈیزائن بنایا گیا ہے۔ باپو ٹاور کی تعمیر کے ساتھ، ہمارا مقصد یہ ہے کہ آنے والی نسل کو باپو کے خیالات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔

بہار باپو کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہاں کے حالات نے گاندھی جی کے دورہ بہار کے دوران ان پر خاص اثر ڈالا اور یہاں کے لوگ گاندھی جی کے نظریات سے بہت متاثر ہوئے۔ باپو کے چمپارن آنے کے 30 سال کے اندر ملک کو آزادی ملی۔ اسی لیے 'چمپارن ستیہ گرہ' کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: اترپردیش میں پانچ ہزار مدارس بند، سریش جین کا دعویٰ

اس سے متعلقہ تمام مقامات کو اس میں نمایاں طور پر دکھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل 2017 کو گاندھی جی کی چمپارن آمد کے 100 سال مکمل ہونے پر گیان بھون میں دو روزہ قومی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں مفکرین، دانشوران، سیاست دان، نوجوانوں نے شرکت کی اوربحث کی بنیاد پر ایک دستاویز تیار کیاگیا۔ ہم نے ملک بھر کے مجاہدین آزادی کو بھی اعزاز دیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.