کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ گوا میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ Congress will form Govt with Full Majority in Goa
شمالی گوا کے سنکھالیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں کیونکہ لڑائی صرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا، "براہ کرم اپناووٹ خراب نہ کریں کیونکہ یہ آپ کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ یہاں مقابلہ صرف کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ دوسرا فریق اہم نہیں ہے۔"
کانگریس لیڈر نے کہاکہ ریاست میں اگلی حکومت بی جے پی کی طرح یکطرفہ فیصلے نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا، ''میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر گوا میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو وہ ریاست کے لوگوں کی حکومت بنے گی نہ کہ کانگریس کی۔ بی جے پی حکومت جو کرنا چاہتی ہے، وہ کرتی ہے۔ وہ یکطرفہ فیصلے کرتی ہے۔ فیصلہ کرنے سے پہلے ہم آپ سے مشورہ کریں گے۔ ہم گوا کو کوئلے کا مرکز نہیں بننے دیں گے۔
بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی نے نوٹ بندی، گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شروعات اور تین زرعی قوانین جیسے فیصلے کئے وہ تمام غلط تھے۔'
مزید پڑھیں:
یو این آئی