ETV Bharat / bharat

کانگریس نے آسام کے عوام کو متحد کیا: راہل گاندھی

آسام کے شہر شیو ساگر میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی آج ایک ریلی میں خطاب کر رہے ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے آسام کے عوام کو متحد کیا۔

author img

By

Published : Feb 14, 2021, 4:15 PM IST

Congress unites people of Assam: Rahul Gandhi
کانگریس نے آسام کے عوام کو متحد کیا: راہل گاندھی

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے شیو ساگر کی ایک ریلی میں کہا کہ کانگریس نے آسام کے لوگوں کو متحد کیا۔ اس سے قبل تشدد کی وجہ سے اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں تھی کہ کوئی شخص جلسہ عام سے گھر واپس جا سکے گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ آسام کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے۔ آسام کے نوجوان جانتے ہیں کہ بی جے پی حکومت میں ملازمت نہیں ملے گی۔ نریندر مودی کاشتکاری کو ختم کرنے کے لئے تین زرعی قوانین لائے ہیں۔ اگر ہم یہاں حکومت میں آئیں تو جو نفرت پھیلائی جارہی ہے وہ ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ترون گوگوئی اور اس ریاست کی توہین کی ہے۔ آسام کے عوام میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت کے معاملے کو ایک ساتھ حل کریں۔ اگر اس ریاست کو دوبارہ تقسیم کردیا گیا، جو بی جے پی اور آر ایس ایس ہر روز کرتی ہیں تو آسام کو نقصان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.