ETV Bharat / bharat

کانگریس نے کورونا کی تیسری لہر اور مبینہ چندہ گھپلہ پر حکومت سے سوالات پوچھے

کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے رام مندر کے چندے میں گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اب تو سچ کیمرے پر سامنے ہے۔

Congress questioned the government
Congress questioned the government
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 3:56 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وبا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں حکومت سے سوالات پوچھے اور کہا کہ اسے بتانا چاہیے کہ ڈیلٹا پلس ویرئینٹ پر کورونا ٹیکہ کتنا موثر ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا 'ڈیلٹا پلس ویرئینٹ پر مودی سرکار سے سوال، اس کی جانچ اور روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کیوں نہیں ہو رہی ہے۔ ویکسین اس پر کتنی موثر ہے اور وہ مکمل معلومات کب دستیاب ہوں گی۔ تیسری لہر میں اس پر قابو پانے کا کیا منصوبہ ہے'۔

یہ بھی پڑھیے:
کانگریس نے ایمرجنسی نافذ کر کے جمہوریت کو کچل دیا تھا: مودی

کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے رام مندر کے چندے میں گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے کہا 'اب تو سچ کیمرے پر سامنے ہے۔ اڑھائی کروڑ میں شری رام مندر ٹرسٹ کو فروخت کی گئی زمین اصل میں سرکاری ہے۔ تو پھر عقیدت مندوں کے عطیہ کے مجرمانہ غلط استعمال پر کیا وزیر اعظم آج کارروائی کا اعلان کریں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.