نوئیڈا: کانگریس پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر نسیم الدین صدیقی نوئیڈا پہنچے۔ کانگریس لیڈر نے سب سے پہلے پنکھوری پاٹھک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی پھر سیکٹر-52 کے ریاستی سکریٹری مکیش یادو کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ صوبائی صدر کی موجودگی میں انوپ سنگھ، جے سنگھ، رجت سکسینہ، دیواشاس، یش، انیل یادو، نسیم، چھوٹے یادو اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہوئے۔ Congress Leader Naseemuddin Siddiqui Visits Noida
پروگرام میں کانگریس قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نسیم الدین صدیقی کانگریس کا صوبائی صدر بننے کے بعد مغربی اتر پردیش کے دورے پر ہیں۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو متحد ہوکر ریاست میں کانگریس کو مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا جمع ہونا اور کانگریس پارٹی میں بہت سے لوگوں کی شمولیت ثابت کرتی ہے کہ کانگریس کا گراف لگاتار بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تبدیلی کی آندھی ہے۔ جس اپوزیشں میں گھبراہٹ واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ وہیں نوئیڈا سے کانگریس کے سابق امیدوار پنکھوری پاٹھک نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ قیادت نے ہمیں نسیم الدین کی شکل میں ایک تجربہ کار صوبائی صدر دیا ہے، جس سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔
پروگرام کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس کے میٹروپولیٹن صدر رام کمار تنور نے کہا کہ نسیم الدین صدیقی کے طویل سیاسی تجربے سے کانگریس پارٹی کو ضرور فائدہ پہنچے گا۔ نسیم الدین صدیقی کی قیادت میں پوری ریاست میں مضبوط کانگریس نظر آئے گی۔ اس موقع پر پھر سنگھ نگر، چرن سنگھ یادو، ہریندر شرما، رضوان چودھری، سونو پردھان، جتیندر چودھریسمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسد الدین اویسی اور مایاوتی کے سمیلن پر کیا بولے نسیم الدین صدیقی