ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra آج سے کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا آغاز - کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی بدھ کو سری پیرمبدور میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یادگار پر ایک دعائیہ اجلاس میں شرکت کے بعد یاترا کا آغاز کریں گے۔ یہیں پر راجیو گاندھی کی تین دہائی قبل عسکریت پسندآنہ حملے میں موت ہو گئی تھی۔ راہل کل شام کنیا کماری ساحل کے قریب ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جس سے وہ اپنے دورے کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ Congress start Bharat Jodo Yatra from today

آج سے کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا آغاز

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 9:18 AM IST

کنیا کماری: ریاست تملناڈو کے دارالحکومت کنیا کماری سے کانگریس پارٹی آج اپنی 3,570 کلومیٹر طویل 'بھارت جوڑو یاترا' کا آغاز کرے گی، جس کا مقصد مختلف مسائل پر لوگوں سے براہ راست رابطہ کرنا اور معاشی عدم مساوات، سماجی پولرائزیشن اور منفی سیاست کے خلاف مہم شروع کرنا ہے۔ کانگرس کے اس دورے کا مقصد نظریات کی جنگ میں خود کو مضبوط کرنا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے بھارت جوڑی یاترا سے پہلے سری پیرمبدور میں راجیو گاندھی میموریل پر پھول چڑھائے۔Congress bharat jodo yatra commence from today

پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی بدھ کو سری پیرمبدور میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یادگار پر ایک دعائیہ اجلاس میں شرکت کے بعد یاترا کا آغاز کریں گے۔ یہیں پر راجیو گاندھی کی تین دہائی قبل عسکریت پسندآنہ حملے میں موت ہو گئی تھی۔ راہل کل شام کنیا کماری ساحل کے قریب ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جس سے وہ اپنے دورے کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra in Telangana کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' 24 اکتوبر کو تلنگانہ پہنچے گی

اس دوران تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل بھی موجود رہیں گے۔ اسٹالن راہل کو قومی پرچم سونپیں گے۔ کنیا کماری میں گاندھی منڈپم میں پروگرام کے دوران اسٹالن بھی موجود رہیں گے۔ اس کے بعد راہل گاندھی دیگر کانگریس رہنماوں کے ساتھ عوامی ریلی کے مقام پر جائیں گے جہاں سے یاترا کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ ایک ویڈیو پیغام میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لوگوں سے جہاں بھی ممکن ہو یاترا میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ اس لیے ضروری ہے کہ ملک میں منفی سیاست کی جا رہی ہے اور عوام سے متعلق حقیقی مسائل پر بات نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کا مقصد عوام سے جڑے مسائل جیسے مہنگائی اور بے روزگاری پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.